خیبر پختونخوا کیلئے 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی تخصیص کا مطالبہ

خیبر پختونخوا کیلئے 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی تخصیص کا مطالبہ

خیبر پختونخوا نے صوبے کے صنعتی شعبے کے لیے 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی تخصیص کا مطالبہ کیا۔

نذیر احمد عباسی نے کہا کہ گیس پیدا کرنے والے اضلاع میں گیس کنکشن کی فی صارف لاگت کے معیار کا ازسرنو تعین کیا جائے، ایل پی جی پالیسی 2016 کے تحت خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں کے جنگلات کے تحفظ کے لیے 10 فیصد ایل پی جی گیس مختص کی جائے۔

صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ رائلٹی کی ادائیگی اور آئینی حقوق کے معاملے پر خیبر پختونخوا کے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی سربراہی میں صوبے کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر آئینی راستہ اختیار کریں گے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے مسائل کے حل اور رپورٹ مرتب کرنے کے لیے سیکرٹری سطح کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا۔