پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پہلے ٹریڈنگ سیشن کا مثبت زون میں اختتام

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پہلے ٹریڈنگ سیشن کا مثبت زون میں اختتام

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 903 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

پہلے ٹریڈنگ سیشن کا اختتام مثبت زون میں ہوا، 100 انڈیکس 1822 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار 865 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا، انڈیکس کی یومیہ بلند سطح ایک لاکھ 70 ہزار 903 اور یومیہ کم ترین سطح ایک لاکھ 69 ہزار 399 رہی۔

سٹاک ایکسچینج کے پہلے ٹریڈنگ سیشن میں 11 ارب روپے مالیت کے 29 کروڑ شیئرز کا کام ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1021 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 43 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔