تجارت
خلاصہ
- کراچی:(دنیا نیوز) آئی ایم ایف وفد کل اوورسیز انویسٹرز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کے دفتر پہنچے گا، جہاں اہم امور پر بات چیت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کل صبح 11 بجے او آئی سی سی آئی کے دفتر پہنچے گا۔
دوسری جانب ملاقات کے دوران او آئی سی سی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف وفد کو گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
مزید برآں ذرائع کا کہنا تھا کہ او آئی سی سی آئی حکام کی جانب سے ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے بھی آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دی جائے گی، جبکہ کاروباری شعبے سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔