2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی

2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی گئی، چینی کی قیمتوں کی باقاعدہ نگرانی کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی کی منظوری بھی دی گئی۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو عمل تیز کرنے اور زیرالتوا ضابطہ کارروائیوں کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اسحاق ڈار نے کہا اقدامات کا مقصد چینی کی صنعت اور گنے کے کاشتکاروں کی معاونت، زرمبادلہ کی آمدنی میں اضافہ اور ملکی صارفین کے مفادات کا تحفظ ہے۔