ٹیکنالوجی
خلاصہ
- نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر کچھ افراد کی اجارہ داری نہیں بلکہ عالمی تعاون ہونا چاہیے۔
ایک بیان میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اے آئی سے متعلق مزید اقدامات کی ضرورت ہے، اے آئی سے انسانیت کو خطرات کا سدباب ضروری ہے، فیک نیوز کو روکنے کیلئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ انسانوں کو اے آئی پر کنٹرول ہونا چاہیے، اے آئی سے متعلق ریگولیشنز اور فریم ورک تیار کیا جائے، فیک نیوز، سائبر اٹیک اہم چیلنجز ہیں۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ اے آئی حفاظتی انتظامات ایسے نہ ہوں کہ تاثر جائے کہ یہ ٹیکنالوجی کیخلاف ہے، اے آئی نظام میں محدود نمائندگی سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔