پاکستان
خلاصہ
- نیویارک:(دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغزستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔
اسحاق ڈار کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر کرغزستان کے ہم منصب ژین بیک کلو بائیف سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر رابطوں اور تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔