اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت

اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کمیٹی نے کفایت شعاری اور بچت کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے اور عوامی وسائل کے دانشمندانہ استعمال پر بھی بات چیت کی گئی۔

اسحاق ڈار نے تمام متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کو گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر مکمل اور مؤثر طریقے سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء برائے آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔