تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 785 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2592 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 460 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 2288 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 867 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔