کراچی بندر گاہ سے یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال

کراچی بندر گاہ سے یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کے مطابق ایم ایس سی نے پریمیم آئی پاک سروس دوبارہ شروع کردی ہے، کراچی گیٹ وے ٹرمینل سے یورپ کے لیے ہفتہ وار شپنگ رابطہ بحال ہوا ہے۔

براہ راست سروس کی بحالی سے برآمدی صنعت کو ریلیف ملے گا اور یورپ کے لیے ٹیکسٹائل سمیت برآمدی سامان کی ترسیل مزید بہتر ہوگی، وفاقی وزیر نے کے پی ٹی چیئرمین اور کے جی ٹی ایل انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا ہے۔