تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اب مسلسل دوسرے روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5900 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونا 5058 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 59 ڈالرز مہنگا ہو کر 4184 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔