پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لٹر کمی، ڈیزل مہنگا

پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لٹر کمی، ڈیزل مہنگا

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لٹر کمی کی گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 31 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 11 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 22 اکتوبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔