سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو بزنس کمیونٹی کیلئے گیم چینجر ہے: آصف زرداری

سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو بزنس کمیونٹی کیلئے گیم چینجر ہے: آصف زرداری

سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو میں شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ایکسپو سے پاکستانی اور سعودی کمپنیوں کو مشترکہ طور پر کام کرنے کا موقع ملے گا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ کاروبار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو سرمایہ کاری اور باہمی مفادات کے مواقع میں بدلنا وقت کی ضرورت ہے۔