خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی پیداوار اور فروخت کے اعدادوشمار سینیٹ میں پیش کر دیئے گئے۔
سینیٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق جولائی تا ستمبر ملک میں پٹرول کی یومیہ پیداوار 7 ہزار 35 میٹرک ٹن جبکہ فروخت 21 ہزار 583 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی، اسی عرصے میں ڈیزل کی یومیہ پیداوار 14 ہزار 65 میٹرک ٹن اور فروخت 16 ہزار 866 میٹرک ٹن رہی۔
تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پنجاب میں پٹرول کی یومیہ پیداوار 4 ہزار 670 میٹرک ٹن جبکہ فروخت 14 ہزار 827 میٹرک ٹن رہی، صوبے میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی یومیہ پیداوار 7 ہزار 608 میٹرک ٹن اور فروخت 10 ہزار 779 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔
اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں پٹرول کی یومیہ پیداوار ایک ہزار 592 میٹرک ٹن اور فروخت 4 ہزار 567 میٹرک ٹن رہی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی یومیہ پیداوار 4 ہزار 419 میٹرک ٹن اور فروخت 3 ہزار 662 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔
خیبر پختونخوا میں پٹرول کی یومیہ فروخت 2 ہزار 127 میٹرک ٹن جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی یومیہ فروخت 2 ہزار 355 میٹرک ٹن رہی۔
تحریری جواب کے مطابق بلوچستان میں پٹرول کی یومیہ پیداوار 773 میٹرک ٹن اور فروخت 62 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی یومیہ پیداوار 2 ہزار 38 میٹرک ٹن اور فروخت 70 میٹرک ٹن رہی۔
سینیٹ کو بتایا گیا کہ ملک میں ریفائنریز مقامی اور درآمدی خام تیل سے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل تیار کرتی ہیں۔