حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی

پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 71 پیسے فی لٹر کمی کردی۔

قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 362 روپے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 387 روپے 81 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد 5 نومبر تک کے لیے ہو گا۔