تجارت
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پٹرول 5 روپے 45 پیسے فی لٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 68 پیسے فی لٹر کمی کردی۔
پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 369 روپے 6 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 391 روپے 52 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد 4 نومبر تک کے لیے ہو گا۔
مزید برآں پٹرول کی قیمت میں کمی سے عوام کو معمولی ریلیف ملے گا، تاہم ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا کوئی امکان نہیں۔