تجارت
خلاصہ
- پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی، ملاقات میں رکن صوبائی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی ارباب زرک بھی موجود تھے۔
اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، صوبہ قدرتی وسائل اور معدنی ذخائر سے مالا مال ہے۔
.jpg)
انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کار خیبرپختونخوا میں قائم اکنامک زونز سے بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں، صوبے میں سرمایہ کاری کرنے والے چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
.jpg)
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے قابل عمل تجاویز مرتب کرنے اور مشترکہ منصوبوں پر پیش رفت کی ضرورت ہے۔
.jpg)