ہفتہ وار مہنگائی میں 0.65 فیصد کمی، سالانہ شرح 10.41 فیصد ہوگئی

ہفتہ وار مہنگائی میں 0.65 فیصد کمی، سالانہ شرح 10.41 فیصد ہوگئی

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ٹماٹر کی قیمت میں 30.55 فیصد کمی ہوئی، جبکہ پیاز 9.17 فیصد، ایل پی جی 6.46 فیصد، پیٹرول 3.87 فیصد، ڈیزل 2.46 فیصد اور دال مونگ 0.54 فیصد سستی ہوئی۔

دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران انڈوں کی قیمت میں 8.84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آلو 8.07 فیصد، آٹا 4.42 فیصد، مرغی 3.01 فیصد، کیلے 1.74 فیصد اور کپڑے جارجٹ کی قیمت میں 1.40 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ایل پی جی 87.99 فیصد، آٹا 44.20 فیصد اور بجلی کے سہ ماہی ٹیرف میں 36.30 فیصد اضافہ ہوا۔ ڈیزل 24.84 فیصد، مرغی 24.35 فیصد، پیاز 24.05 فیصد اور پیٹرول 21.35 فیصد مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر آلو کی قیمت میں 27.13 فیصد، چینی 26.24 فیصد اور ٹماٹر 20.86 فیصد سستے ہوئے، جبکہ انڈوں کی قیمت میں 16.10 فیصد، نمک 11.03 فیصد اور دال مسور کی قیمت میں 6.90 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔