لاہور: (دنیا نیوز) سابق کپتان شاہد آفريدی کہتے ہيں کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد قومی ٹیم سے بہت امیدیں باندھ لی گئی تھیں، نیوزی لینڈ جانا تھا مگر تیاری دبئی جانے کی کی تھی۔
سابق کپتان نے بھارتی جھنڈے کے ساتھ تصویر بنوانے کے معاملہ پر کہا ہمیں دوسری قوموں کے پرچم کا بھی احترام کرنا چاہیے، یہی وجہ تھی کہ میں بھارتی تماشائی سے پرچم کو صحیح طریقے سے پکڑنے کا کہا اور میں یہ بھی چاہتا تھا کہ اس کی تصویر اچھی آئے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات کے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے کرکٹرز تعلقات میں بہتری کیلئے کرکٹ کھیلتے ہیں۔ ہم امن کے سفیر ہیں اور دنیا بھر میں محبت اور امن پھیلانا چاہتے ہیں۔ ہم سب آپس میں اچھے دوست ہیں اور آئس کرکٹ میں ہمارا بہت اچھا وقت گزرا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم دبئی سیریز کھیلنے جا رہی ہوں۔
Shahid Afridi wants Indian flag to be open while clicking a photo with fans in switzerland. pic.twitter.com/vq88m8htpB
— Nibraz Ramzan (@Nibrazcricket) February 9, 2018