دبئی: (ویب ڈیسک) کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں آج کراچی کنگز اور لاہور قلندرز مدمقابل ہیں۔
آج کے میچ کے لیے لاہور کی ٹیم میں کپتان برینڈن مکلم، کیمرون ڈلپورٹ، فخر زمان، سنیل نارائن، یاسر شاہ، آغا سلمان، دنیشن رامدین، مستفیظ الرحمان، شاہین آفریدی، سہیل اختر، سہیل خان اور عمر اکمل شامل ہیں، جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم بابر اعظم، روی بوپارا، جو ڈینلی، کپتان عماد وسیم، شاہد آفریدی، خرم منظور، کولن انگرم، محمد عرفان، عثمان شنواری، محمد عرفان جونیئر اور ٹائمل ملز پر مشتمل ہے۔
دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ محمد عامر 90 فیصد تک فٹ ہیں اس لیے ان کی جگہ عثمان خان سنواری کو کھلایا جا رہا ہے۔ ادھر لاہور قلندرز نے عامر یامین کی جگہ آغا سلمان کو دی ہے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز نے اب تک دو دو میچز کھیلیں ہیں۔ کراچی کنگز نے اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی لیکن لاہور قلندرز کو دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔