پی ایس ایل تھری کا سنسنی خیز میلہ دبئی سے شارجہ منتقل

Published On 27 Feb 2018 07:06 PM 

لاہور: (دنیا نیوز) دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ایونٹ کے ابتدائی 8 میچز کے بعد اگلے 7 میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے، جس کے لیے تمام ٹیمیں دبئی سے شارجہ روانہ ہوں گی۔

بدھ کوشارجہ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کے پی ایس ایل سیزن تھری میں پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز تین میچز جیت کرسرفہرست ہے، جبکہ ملتان سلطانز کا دوسرا اور کوئٹہ کا تیسرا نمبر ہے۔ پہلے دو سیزن کی طرح لاہور قلندرز کی ٹیم اس بار بھی آخری پوزیشن پر موجود ہے۔