ون ڈے سریز: قومی ٹیم کا آج ٹریننگ سیشن، جمعہ کو آسٹریلیا سے پہلا میچ شیڈول

Last Updated On 20 March,2019 10:13 am

شارجہ: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی تیاریاں آج سے شروع ہوں گی، شعیب ملک کی قیادت میں یو اے ای پہنچنے والی ٹیم ٹریننگ شروع کرے گی۔

قومی شاہین آج سے ٹریننگ کریں گے، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں مہارتیں بہتر کریں گے، پاک آسٹریلیا سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی کل ہو گی، قومی 16 رکنی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ سرفراز احمد کو آرام دیا گیا جبکہ پاک آسٹریلیا سیریز میں قیادت شعیب ملک کو سونپی گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ اور ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے والے عابد علی، سعد علی اور ایکسپریس بولر محمد حسنین کو موقع دیا گیا ہے جبکہ شان مسعود اور عمر اکمل کا کم بیک ہوا ہے۔ سیریز کا افتتاحی مقابلہ 22 مارچ کو شارجہ میں شیڈول ہے۔ 31 مارچ کو سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے دبئی میں کھیلا جائے گا۔