پاکستان سپرلیگ سیزن فائیو: غیرملکی کرکٹرز کی آمد شروع، ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے

پاکستان سپرلیگ سیزن فائیو: غیرملکی کرکٹرز کی آمد شروع، ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے، کراچی ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ معروف کرکٹر کو دیکھ کر مداحوں نے کراچی ائیرپورٹ پر ڈیرن سیمی کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔

ڈیرن سیمی پی ایس ایل فائیو کے لیے پاکستان پہنچنے والے پہلے غیرملکی کرکٹر ہیں۔ پشاور زلمی اپنی تیاریوں کا آغاز 14 فروری سے کراچی میں کرے گی۔