باکسرعامر خان بھی پی ایس ایل کیلئے پرجوش، کراچی کنگز کو پسندیدہ ٹیم قرار دیدیا

باکسرعامر خان بھی پی ایس ایل کیلئے پرجوش، کراچی کنگز کو پسندیدہ ٹیم قرار دیدیا

اپنے ایک وڈیو بیان میں عالمی باکسرعامرخان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کا شدت سے انتظار کر رہا ہوں، پی ایس ایل کی تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات رکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پی ایس ایل پاکستان میں ہو رہا ہے، پی ایس ایل میں میری پسندیدہ ٹیم کراچی کنگز ہے، امید ہے کراچی کنگز امیدوں پر پورا اترے گی۔ پی ایس ایل کا انعقاد پاکستان کے لئے بڑی کامیابی ثابت ہو گی، پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ کی بہت ضرورت ہے۔