کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز صرف پنجاب اور کراچی میں کرانے کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ایس ایل میچز کے شیڈول تبدیل کیے جائے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی اور بلوچستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کرانے کیخلاف درخواست دائرکردی گئی۔ درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ کوئٹہ گلیڈیٹر اور پشاور زلمی کی ٹیمیں چیمپئن رہی لیکن دونوں شہروں کوپی ایس ایل کےمیچزسےمحروم رکھا گیا۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ خیبر پختونخوا (کے پی کے) اور بلوچستان میں میچز نہ کروانا شائقین کیساتھ زیادتی ہے۔ میچز لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں کرانے کا شیڈول آیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ پی سی بی، پشاورزلمی کے مالک، کوئٹہ گلیڈیٹر کے مالک سے جواب طلب کیا جائے۔ کے پی کے اوربلوچستان کے شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھنے سے محروم ہے۔ میچز کا شیڈول تبدیل کیا جائے۔