لاہور: (دنیا نیوز) ایف بی آر نے کرکٹر محمد حفیظ کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے اثاثے چھپانے کے الزام میں ان پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے ٹیکس عائد کر دیا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر محمد حفیظ نے سال 2014ء میں 8 کروڑ 60 لاکھ روپے کے اثاثے چھپائے۔ محمد حفیظ کا انکم ٹیکس سال 2014ء کا آڈٹ کیا گیا ہے۔
اثاثے چھپانے پر وضاحت کیلئے کرکٹر کو متعدد بار مہلت دی تاہم تسلی بخش جواب نہ دینے پر ان پر ٹیکس عائد کیا گیا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق محمد حفیظ ٹیکس ادائیگی کی بجائے اپیل میں چلے گئے۔ اپیل کے فیصلے کے بعد ریکوری کی جائے گی۔