تازہ ترین
  • بریکنگ :- سابق دورمیں اسپتال کو نقصان پہنچایاگیا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- پی کےایل آئی میں 50 فیصدمریضوں کامفت علاج ہوگا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- چیئرمین بورڈ آف گورنرزکوبحال کردیاگیا ہے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- نرسنگ یونیورسٹی کوایک سال میں مکمل کیاجائےگا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- ورلڈکلاس نرسنگ یونیورسٹی بنائی جائےگی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- نیب الٹا ہوگیا ایک دھیلےکی کرپشن نہیں نکال سکا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- عمران خان نےاپنےمخالفین کو دیوار سےلگائےرکھا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- ایک ماہ کےدوران پی کےایل آئی کا تیسرا دورہ ہے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- عمران خان نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے،وزیراعظم

انگلینڈ میں موجود قومی کھلاڑیوں نے ڈربی شائر میں عید منائی، سرفراز نے خطبہ دیا

Last Updated On 31 July,2020 04:05 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈربی شائر میں عید منائی، سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے خطبہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کیخلاف سیریز پانچ اگست سے شروع ہو رہی ہے، پہلے تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے جس کے لیے قومی ٹیم کی بھرپور پریکٹس جاری ہے، اس دوران بیٹسمینوں سمیت باؤلرز حریف ٹیم کو قابو میں لانے کے لیے جدوجہد میں مصروف ہے۔

اسی دوران دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں آج بروز جمعۃ المبارک عید الاضحیٰ منائی گئی جبکہ انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈربی شائر میں عید منائی۔

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے نماز کی امامت کرائی اور ساتھ خطبہ بھی دیا۔

عید کی نماز کے بعد کھلاڑیوں اور آفیشل ایک دوسرے کے گلے ملے جبکہ عید مبارک بھی کہی، عید ملن کے بعد گروپ فوٹو اور سیلفیز کا بھی خوب دور چلا۔