پی ایس ایل ملتوی، پشاور زلمی کو قصور وار ٹھہرانا غلط ہے: ترجمان پی سی بی

پی ایس ایل ملتوی، پشاور زلمی کو قصور وار ٹھہرانا غلط ہے: ترجمان پی سی بی

جاوید آفریدی وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی کی ملاقات غیر ارادی تھی جس پر انہوں نے معذرت بھی کی تھی،بعد میں جاوید آفریدی ڈیرن سیمی اور وہاب ریاض کی نہ صرف ٹیسٹ نیگیٹو بلکہ سیلف آئسولیشن بھی کی۔

ترجمان پی سی بی نے کہا کہ ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے تینوں کے ٹیسٹ نیگیٹو آنے اور زلمی کی معذرت اور اپیل کے بعد وہاب اور سیمی کو اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دی۔

ترجمان پی سی بی نے مزید کہا کہ دورہ انگلینڈ کے دوران ہمارے ایک پلیئر نے غلطی سے گالفر سے ملاقات کی، انگلینڈ بورڈ نے ٹیسٹ نیگیٹیو آنے کے بعد انہیں اجازت دے دی تھی۔