پی ایس ایل ملتوی ہونے پر ویزے دلبرداشتہ، بقیہ میچز کیلئے پاکستان آنے کا اعلان

پی ایس ایل ملتوی ہونے پر ویزے دلبرداشتہ، بقیہ میچز کیلئے پاکستان آنے کا اعلان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)2021ء ملتوی ہونے پر دلبرداشتہ ہوں، یہ میری لیے خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں کھیلوں اور ایونٹ میں لاہور قلندرز کے لیے کھیلوں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پر امید ہوں کہ ہم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ملتوی ہونے والے ایونٹ میں شرکت کے لیے جلد واپس آئیں گے، اس وقت تک آپ محفوظ رہیں۔