پی ایس ایل جلد مکمل جوش و جذبہ کے ساتھ واپس آئے گی: شاہد آفریدی پر عزم

Published On 04 March,2021 09:54 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے سابق آل راؤنڈرز اور سابق کپتان شاہد ٓافریدی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل جلد مکمل جوش و جذبہ کے ساتھ واپس آئے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 6 مشکل کی اس گھڑی میں پی ایس ایل کو لوکل کھلاڑیوں سے مکمل کروانا چاہیے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نئے ٹیلنٹ کی کھوج کا نام ہے۔ پی ایس ایل ٹورنامنٹ شائقینِ کرکٹ کو بہت محظوظ کرتا ہے اور اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملتی ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میری مکمل سپورٹ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتھ ہے، پی ایس ایل جلد مکمل جوش و جذبہ کے ساتھ واپس آئے گی، یاد رکھئے گا کورونا ابھی بھی ہے اپنا خیال رکھیں اور ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔
 

Advertisement