کچھ لوگ میرے اور رضوان کے درمیان جھگڑے کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں، سرفراز

Published On 06 March,2021 07:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ بلاوجہ میرے اور رضوان کے درمیان جھگڑے کی فضاء پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے ملتوی ہونے کا افسوس ہے۔ کورونا کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجبوری میں پی ایس ایل ملتوی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کی ٹیم نے پہلی 4 شکت کے بعد فاتحانہ پیش قدمی کا آغاز کیا، محمد رضوان سے کوئی مسئلہ نہیں، کچھ لوگ بلاوجہ میرے اور رضوان کے درمیان جھگڑے کی فضاء پیدا کرنا چاہتے ہیں، رضوان نے تینوں فارمیٹس کے بعد پی ایس ایل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جب بھی ٹورنامنٹ دوبارہ شروع ہوا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھے گی، کرس گیل کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شمولیت خوش آئند تھی۔
 

Advertisement