لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی ٹام بینٹن نے کورونا وائرس کو شکست دیدی ہے، ان کا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔
ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ٹام بینٹن آج رات گئے انگلینڈ روانہ ہو جائیں گے۔ خیال رہے کہ ٹام بینٹن کا 28 فروری کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں ٹام بینٹن نے کہا تھا کہ بدقسمتی سے میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل6: ٹام بینٹن نے خود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر کا مزید کہنا تھا کہ اب میں کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں،پی سی بی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اچھی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔