پی سی بی کے 3 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے

Published On 11 March,2021 06:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تین ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مزید تین ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں جس کے بعد کرکٹ بورڈ کے ملازمین کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ مثبت ٹیسٹ والے بورڈ ملازمین 10 دن کا قرنطینہ مکمل کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کلیئر کرنے والے تمام بورڈ ملازمین کل سے دفتر آئیں گے، ایک رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) دفاتر 3 روز کے لیے بند کیے گئے تھے۔ تمام کرکٹ بورڈ ملازمین کے گزشتہ روز دوبارہ ٹیسٹ لیے گئے تھے۔
 

Advertisement