فواد عالم کی فلم ’خود کش محبت‘ کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

فواد عالم کی فلم ’خود کش محبت‘ کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم کرکٹ کے بعد اداکاری میں بھی دھوم مچانے کو تیار ہیں، ان کی پہلی یوٹیوب سیریز ’خودکش محبت‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

فواد عالم نے ٹریلر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیا جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے بھی ٹریلر کی تعریف کی جارہی ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر نے لکھا کہ آنے والی اردو فلکس ویب سیریز ’خودکش محبت‘ میں بطور اداکار اپنے ڈیبیو کا اعلان کرنے پر خوشی ہورہی ہے، امید ہے آپ لوگ مجھے اداکاری میں اتنا ہی پسند کریں گے جتنا آپ نے کرکٹ گراؤنڈ میں کیا۔آپ کی دعائیں، پیار اور حمایت سب سے اہم ہے۔