شاہد آفریدی کی پروٹیز کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کی اجازت دینے پر تنقید

شاہد آفریدی کی پروٹیز کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کی اجازت دینے پر تنقید

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر پاکستان ٹیم کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ حیرت ہے کہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے درمیان ہی اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھیلنے کیلئے جانے کی اجازت دی۔

بوم بوم کامزید کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر دکھ ہو رہا ہے کہ ٹی20 لیگز بین الاقوامی کرکٹ پر اثر انداز ہو رہی ہیں، اس حوالے سے دوبارہ سوچنے کی ضرورت ہے ۔