فیصلہ کن میچ اعصاب شکن:پاکستان نے جنوبی افریقا کو ہراکر سیریز جیت لی

Published On 16 April,2021 05:02 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی ٹونٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا کر سیریز 1-3 سے جیت لی۔ فہیم اشرف مین آف دی میچ اور بابر اعظم مین آف دی سیریز قرار پائے۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے کیا، تاہم پہلے ہی اوور میں وکٹ کیپر بیٹسمین جلد بازی کر بیٹھے اور سٹیمپ آؤٹ ہو گئے۔ فورچون نے وکٹ حاصل کی۔

 92 کے مجموعی سکور پر فخر زمان 60 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، 24 رنز بنا کر بابر اعظم ہمت ہار بیٹھے۔

دیگر بیٹسمینوں میں محمد حفیظ 10، حیدر علی2، آصف علی5، فہیم 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آخری اوور میں قومی ٹیم کی طرف سے محمد نوازکی شاندار بیٹنگ کی بدولت سکور حاصل کر لیا، لیفٹ ہینڈ بیٹسمین نے 25رنز اور حسن علی دو رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔ ولیم اور ماگالا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس طرح قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم جنوبی افریقہ کے خلاف اسی کے میدانوں میں ایک ہی دورے کے دوران ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے والے پہلے ایشیائی کپتان بن گئے ہیں ۔

جنوبی افریقا کی بیٹنگ:
اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی میچزکی سیریز کے آخری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے پروٹیز ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پروٹیز کرکٹ ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز جانِ من مالان اور مارکرم نے کیا، دونوں نے ابتداء میں جارحانہ شارٹس کھیلنا شروع کیے۔ تاہم 16 کے مجموعی سکور پرسپنر محمد نواز نے مارکرم کو پویلین بھیج دیا۔ بیٹسمین نے 11 رنز بنائے۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین جانِ من مالان 28 گیندوں پر33 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیھٹے۔

دیگر بیٹسمینوں میں ڈوسن52، کلاسن9، لنڈے3، مولڈر6، فورچون 8، فلواکیو1 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پروٹیز کرکٹ ٹیم نے مقررہ اوورز میں144 رنز بنائے۔ فہیم اشرف اورحسن علی نے 3.3 شکار کیے، حارث نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ اور محمد نواز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

پاکستانی سکواڈ:
محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، آصف علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی، حارث رؤف۔

جنوبی افریقی سکواڈ:
ایڈن مارکرم، جانِ من مالان، ڈوسن، کلاسن، لنڈے، فلواکیو، مولڈر، ماگالا، فورچون، ولیم، تبریز شمسی

Advertisement