جنوبی افریقا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز، قومی ٹیم کے نماز پڑھنے کی تصویروائرل

Published On 16 April,2021 10:22 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے والی قومی ٹیم کے نماز پڑھنے کی تصویروائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق، ٹیم منیجر منضور رانا،فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی ،حارث رئوف، دانش عزیز، فخر زمان ، مساجر ملنگ علی اور حیدر علی سمیت سکواڈ کے دیگر ممبران کو مغرب کی نماز ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے قومی ٹیم کے اس عمل کی بے انتہا تعریف کی ۔
 

Advertisement