ہال آف فیم میں شمولیت پرظہیر عباس، وسیم اکرم اور وقار یونس خوشی سے سرشار

Published On 12 April,2021 04:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہال آف فیم میں شمولیت پرظہیر عباس، وسیم اکرم اور وقار یونس خوشی سے سرشار ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیجنڈری کرکٹرز ظہیر عباس، وسیم اکرم اور وقار یونس کو پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بنا لیا۔عمران خان ،جاوید میانداد اور حنیف محمد بھی ہال آف فیم میں شامل ہیں۔

پی سی بی نے ابتدائی طور پر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل تمام 6 پاکستانی کرکٹرز کو پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بنایا ہے۔

ظہیر عباس، وقار یونس پی سی بی کے مطابق ہر سال 16 اکتوبر کو مزید 3 شخصیات اس فہرست میں شامل ہوتی رہیں گی۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہر سال مزید مایہ ناز پاکستانی کرکٹرز اس فہرست کا حصہ بنتے چلے جائیں گےاس اقدام کے آغاز پر پی سی بی کو مبارکباددی۔

 

Advertisement