قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹی 20 انٹرنیشنلز کی سنچری مکمل کر لی

Published On 10 April,2021 06:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹی 20 انٹرنیشنلز کی سنچری مکمل کر لی، شعیب ملک کے بعد دوسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔

40 سالہ محمد حفیظ نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں سنچری کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ،،، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کا افتتاحی میچ قومی آل راؤنڈر کے لیے یادگار بن گیا، ٹاس کے بعد بولنگ کوچ وقار یونس نے محمدحفیظ کو کیپ پہنائی۔

تمام کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز نے سینئر پلیئر کو مبارکباد دی، ٹی 20 انٹرنیشنلز میں نمائندگی میں محمد حفیظ دوسرے پاکستانی جبکہ چھٹے عالمی کرکٹر بن گئے۔

اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک اس فہرست میں 116 میچز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ روہت شرما 111 کیساتھ دوسرے، گپٹل ، مورگن، روس ٹیلر 102 کے ساتھ بالترتیب تیسرے، شاہد آفریدی چوتھے ، دھونی 98 کیساتھ پانچویں جبکہ اوبرائن96 اور کوہلی 90 ٹی ٹونٹی کے ساتھ چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔
 

Advertisement