لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو قابل فخر قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے ٹویٹر پر ایک چارٹ شیئر کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی کپتان بابر اعظم کا بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ موازنہ کیا جا رہا ہے۔
اس چارٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی نے 72.72 میچز کھیلے ہیں، جبکہ قومی کپتان نے 3 ہزار 359 رنز بنائے جبکہ ان کی ایوریج 54.18 ہے اور بہترین سکور 125 ہے، ان میچز میں 15 ففٹیاں جبکہ 11 سنچریاں شامل ہیں اور سٹرائیک ریٹ 87.09 ہے۔
چارٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنے 72 میچز میں 2891 رنز بنائے تھے جبکہ ان کی ایوریج 46.62 تھی اور بہترین سکور 118 تھا، ان میچز میں کوہلی نے 18 ففٹیاں اور 8 سنچریاں بنائی تھیں جبکہ سٹرائیک ریٹ بابر اعظم سے بھی کم یعنی 84.01 تھا۔
اداکار شان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہمارے لیے قابل فخر ہیں، اللہ پاک آپ کا حامی و ناصر ہو۔