لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر کورونا ہو گیا ہے، مجھے نہیں پتا کہ اس بار میں بچتا ہوں یا نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دوسری مرتبہ مجھے کورونا وائرس ہو گیا ہے، مجھےنہیں پتاکہ اس بارمیں بچتاہوں یانہیں۔ ہاں میرےپاس اتنےپیسےضرورہیں کہ بیماری بگڑنے پر مہنگاعلاج کراسکتاہوں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ مگرسچ تویہ ہے کہ جب میں اپنے ہر طرف غربت، بے بسی، محرومی دیکھتاہوں تو ایسی دنیامیں فقط جیے چلے جانے کا بھی اب مزانہیں۔ جنت میں جانے سے پہلے یہ دنیا بدلناضروری ہے۔