لاہور: (روزنامہ دنیا) پی سی بی کی جانب سے دس مارچ کو شروع ہونے والا کلبز کی رجسٹریشن کا عمل ختم ہوگیا۔ ملک بھر سے 3807 کرکٹ کلبز نے رجسٹریشن کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔
پی سی بی کو ماضی کی نسبت 22 فیصد زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ آن لائن رجسٹریشن کے ابتدائی 12 روز میں 1362 اور آخری 17 روز میں 2445 درخواستیں موصول ہوئیں۔
پی سی بی کو سب سے زیادہ 845 درخواستیں خیبرپختونخوا کرکٹ ایسوسی ایشن سے موصول ہوئیں۔