انڈر 19 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دیدی

انڈر 19 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دیدی

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم انگلینڈ کی جانب سے ملنے والے 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 173 رنزبناکر ڈھیر ہوگئی، کپتان فرحان یوسف 65 رنز کیساتھ  نمایاں رہے، سمیر منہاس 10، احمد حسین 12، حضیفہ احسن 17، عبدالصبحان 14 جبکہ عمر زیب 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں ہرارے میں ہونیوالے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر انگلینڈ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوری ٹیم 46.5 اوورز میں 210 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کالیب فالکنر66 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، بین ڈاکنز 33، رالفی البرٹ 25، بین میس 20، فرحان احمد 15، تھامس ریو 14جبکہ جوزف مورز 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے 3، علی رضا،عبدالسبحان اور مومن قمر نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔