لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو جعلی تصاویر کے ذریعے بلیک میلنگ کی کوشش کی گئی ہے۔ بلیک میلر کی طرف سے دھمکی دی گئی ہے کہ 900 ڈالرز اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرو ورنہ بدنام کردینگے۔
تفصیلات کے مطابق سائبر مافیا سابق کپتان سلمان بٹ کے پیچھے پڑ گئی۔ سلمان بٹ نے ایف آئی اے سابئر کرائم سرکل کو تفصیلات سے آگاہ کردیا ۔
سلمان بٹ کا کہنا ہےکہ کوئی میری تصاویر کو ایڈٹ کرکے بدنام کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ دھمکیاں لگانے والے فراڈیے کا اوریجن مراکش اور فلپائن سے ظاہر ہورہا ہے۔
سابق کپتان کا کہنا ہے میری جم میں ورزش کی تصاویر کو توڑ مروڑ کر جعلی طریقے سے بنایا جارہا ہے اور دھمکایا جارہا ہے. ایف آئی اے سائبر کرائم نے دھمکیاں لگانے والے کی تلاش شروع کردی۔