پی سی بی کے دو ملازمین کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

Published On 12 April,2021 04:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے دو ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے دوملازمین کورونا وائرل کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ حافظ محمد بلال کا تعلق ڈومیسٹک کرکٹ کے شعبے سے تھا، انہیں چند روزپہلے مہلک وباء کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد نمونیا کا شکارہوئے۔ ان کی وفات اتوار کو ہوئی جبکہ فلک شیر بھی کورونا کے جان لیوا وائرس سے آج صبح اللہ کو پیارے ہو گئے۔

فلک شیرپی سی بی کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سے تھے۔ پی سی بی نے کورونا پالیسی کے تحت صرف تیس فی صد ملازمین قذافی سٹیڈیم کے دفاتر میں کام کررہے ہیں، باقی سترفیصد عملہ گھرسے ہی امورانجام دے رہا ہے۔
 

Advertisement