جنوبی افریقا کیخلاف سیریز جیتنے پر احسان مانی کی قومی ٹیم کو مبارکباد

Published On 16 April,2021 10:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین احسان مانی نے جنوبی افریقا کیخلاف سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

پاکستان کی طرف سے جنوبی افریقا کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز ہرانے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے کپتان، کھلاڑی اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کی ساری کوچنگ ٹیم تعریف کی مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی بہترین قیادت کی، بلاشبہ بابر اعظم پاکستان کے بہترین کپتان بننے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، فخر زمان اور محمد رضوان کی پرفارمنس نے پاکستان کے ٹاپ آرڈر کو استحکام دیا ہے۔
 

Advertisement