پی سی بی ملک بھر سے 90 کوچز کی تقرری کرے گا

Published On 16 April,2021 04:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ملک بھر سے 90 کوچز کی تقرری کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوچز کی تقرری کے عمل کا آغاز کردیا۔ ڈومیسٹک اسٹرکچرکی تنظیم نو سے سابق کھلاڑیوں کے لیے روزگار کےنئے مواقع ہیں۔ ہر کوچ اپنی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی سینئر اور انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کا ذمہ دار ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق بین الاقوامی اور فرسٹ کلاس کرکٹرز کو ان کوچنگ رولز میں ترجیح دی جائے گی، پی سی بی لیول ٹو کوالیفائیڈ کوچز کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی، سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی سطح پر کامیاب کوچز سے ایک سالہ معاہدہ کیا جائے گا۔
 

Advertisement