عمر اکمل کی 42لاکھ 50 ہزار جرمانہ معافی کی درخواست مسترد

Published On 13 April,2021 04:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کی 42لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ معافی کی درخواست مسترد کردی اور ادائیگی قسطوں میں بھی کرنے سے انکار کر دیا۔

جارح مزاج بلے باز عمر اکمل نےعالمی ثالثی عدالت کی طرف سے عائد 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی معافی یا اقساط کرنے کی درخواست پی سی بی کو جمع کرائی۔ قومی بیٹسمین نے ٹیکس ریٹرن اور بنک اکاونٹ تفصیلات جمع کروائیں جس کی چانچ پڑتال کے بعد درخواست مسترد کردی گئی۔

عمر اکمل کی سزا مکمل ہوچکی جبکہ جرمانے کی ادائیگی اور ری ہیب پروگرام مکمل کرنے کے بعد ہی وہ کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔
 

Advertisement