پی ایس ایل 6 : کھلاڑی، آفیشلز ابوظہبی پہنچ گئے

پی ایس ایل 6 : کھلاڑی، آفیشلز ابوظہبی پہنچ گئے

پاکستان سپر لیگ6 میچز کے لیے راستے آسان ہونے لگے، لاہور سے 144 اور کراچی سے 75 کھلاڑیوں اور آفیشلز ابوظہبی پہنچ گئے، دونوں شہروں سے ارکان چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے میزبان شہر پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزوں سے محروم سرفراز احمد، محمد حسنین ، ذیشان اشرف، آصف آفریدی سمیت 25 افراد کل متحدہ عرب امارات پہنچیں گے ، ان تمام کو ہوٹلز میں ہی آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بھارت اور جنوبی افریقی براڈ کاسٹرز کو یو اے ای میں انٹری کی اجازت نہ ملنے پر کھلبلی مچی ، بورڈ اور فرنچائز کے ہنگامی اجلاس کے بعد معاملات طے پائے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوبی افریقا سے آنے والی پرواز کو یو اے ای میں لینڈنگ کی اجازت مل گئی،ان میں براڈکاسٹ کریو شامل ہیں، بھارتی اور جنوبی افریقی شہریوں کے ساتھ پروٹیز کے کھلاڑی شامل ہوں گے، ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان اگلے 2 روز میں کردیا جائے گا۔