پی ایس ایل: کراچی کنگز ٹائٹل کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے: گپٹل

Published On 07 June,2021 04:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے اوپنر مارٹن گپٹل کا کہنا ہے کہ يو اے ای کی گرمی ميں کھيلنا ايک چينلج ہو گا۔ کنگز ٹائٹل کا دفاع کرنے کی صلاحيت رکھتی ہے۔

ویڈیو کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے اوپنر پلیئر کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ايس ايل) کا حصہ بن کر اچھا لگ رہا ہے، کيمپ کا ماحول اچھا ہے سب ميچز شروع ہونے کے منتظر ہيں، پی ايس ايل کے بارے ميں بہت سنا ہے اس کا معيار بہت اچھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑيوں کےليے پی ايس ايل ايک بہترين پليٹ فارم ہے، کنگز ٹائٹل کا دفاع کرنے کی صلاحيت رکھتی ہے، يو اے ای کی گرمی ميں کھيلنا ايک چينلج ہو گا، ان کنڈيشنزميں سيٹ ہونے کے ليے پريکٹس کر رہا ہوں، شہر قائد کے فينز کے بارے ميں سنا ہے کہ وہ کرکٹ سے بہت پيارکرتے ہیں۔

مارٹن گپٹل کا کہنا تھا کہ اميد کرتاہوں ان مداحوں کےليےميچ وننگ پرفارمنس دوں، يونس خان اور محمد يوسف ماضی ميں ميرے فيورٹ بلے باز تھے، پی ايس ايل ميں فاسٹ بولرزبہت اچھے ہيں۔
 

Advertisement