اعظم خان ویسٹ انڈیز کیخلاف آج اور کل کے ٹی 20 میچز سے باہر

اعظم خان ویسٹ انڈیز کیخلاف آج اور کل کے ٹی 20 میچز سے باہر

اعظم خان کو جمعے کے روز نیٹ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث ہسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ان کا سی ٹی سکین کیا گیا۔ نوجوان کرکٹر کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد نیورو سرجن نے انہیں مزید 24 گھنٹوں کے لئے ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیر کے روز اعظم خان کی انجری کا دوربارہ جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد ہی سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی 20 میچ کے لئے ان کی دستیابی کا فیصلہ کیا جائے گا۔